- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7000 سے تجاوز ، فعال کیسز 20 ہزار ہوگئے

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 23 افراد عالمی وباء کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ، ایک ہزار 637 نئے کیسز سامنے آگئے ، این سی او سی

0 13

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7000 ہوگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ،

 

ایک ہزار 637 نئے کیسز سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزارہوچکی ہے ،

 

جب کہ ملک میں‌ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار476 کیسز رپورٹ ہوئے ،

 

- Advertisement -

جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 045 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار329 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک 2 ہزار420 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں ،

 

صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں1لاکھ 50ہزار834 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 687 افراد چل بسے۔

 

- Advertisement -

این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختون خوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 40 ہزار843 ہوچکی ہے ،

 

جب کہ صوبے میں ایک ہزار290 افراد کی موت واقع ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں کورونا کے اب تک 16ہزار152 مریض سامنے آئے ،

 

جن میں سے 152 مریضوں کا انتقال ہوگیا ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسوں کی تعداد 22ہزار110 بتائی گئی ہے ،

 

جہاں مرنے والوں کی تعداد 244 ہے ، انتخابات کی وجہ سے مرکز نگاہ بننے والے گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 332 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،

 

جن میں سے 93 افراد جان کی بازی ہار گئے ، آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد4 ہزار830 ہے ، جن میں 112 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -