- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سات ماہ کی بندش کے بعد عمرے کا آغاز خوشی کا باعث ہے، حرم فورم 

امید ہے کہ عنقریب مسجد حرام کے دروازے غیر ملکی معتمرین کے لیے بھی کھول دیئے جائیں گے، حمیرا جبیں 

0 11

کراچی حرم فورم ٹرسٹ مرکز تربیت حج وعمرہ کی نگراں حمیرا جبیں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی حکومت نے عمرہ اور 2020 کے  حج کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی وہ ناگزیر تھی۔

 

 

- Advertisement -

کرونا کی وبا نے جہاں  دنیا کے نظام کو یکسر بدل دیا وہیں پر حرمین شریفین کی زیارت اور حج و عمرہ بھی بھی مسلمانوں کے لیے ممکن نہیں رہا جس کی وجہ سے مسلم امہ بہت دل گرفتگی میں مبتلا ہوئی، سات ماہ کی طویل بندش کے بعد الحمدللہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مسجد الحرام کھول دی گئی ہے۔

 

 

یہ امت مسلمہ کے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے،سعودی عرب کی حکومت قابل مبارکباد ہے کہ اس نے درست پالیسی اختیار کرتے ہوئے  ایس اوپیز کے ساتھ حرمین شریفین کو مسلمانوں کے لیے کھول دیا اور امید ہے کہ عنقریب غیر ملکی معتمرین کے لیے بھی مسجد حرام کے دروازے کھول دیئے جائیں گے

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -