- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

حکومت پہلے ہی جا چکی ہے،جنازہ رکھا ہوا ہے جتنی جلد فارغ کریں بہتر ہے شاہد خاقان عباسی

لاہور جلسہ ملتان سے بھی بہتر ہو گا،انشااللہ میاں صاحب لاہور جلسے سے خطاب کریں گے میڈیا سے گفتگو

0 60

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں،

 

حکومت پہلے ہی جا چکی ہے،جنازہ رکھا ہوا ہے جتنی جلد فارغ کریں بہتر ہے ..

یہ بات درست ہے کہ ان کی پاکستان میں صرف ایک پراپرٹی ہے، نیب نے اڑھائی سال میں انصاف کا کوئی کام نہیں کیا ،حکومت کے جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ حکومت پہلے ہی جا چکی ہے،جنازہ رکھا ہوا ہے جتنی جلد فارغ کریں بہتر ہے ۔

 

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بارہ سال ملک سے باہر رہے ہیں انہیں پراپرٹی ڈیکلیر کرنے کی ضرورت نہیں،

 

یہ بات بھی درست ہے نیب کی حراست میں اموات ہوئی ہیں،نیب نے اڑھا سال میں کو انصاف کا کام نہیں کیا،(ن) لیگ کیخلاف نیب ایک بھی کیس ثابت نہیں کر سکی۔

 

- Advertisement -

انہوںنے کہا کہ لاہور جلسہ ملتان سے بھی بہتر ہو گا،انشااللہ میاں صاحب لاہور جلسے سے خطاب کریں گے ۔

 

ا نہوںنے کہا کہ اینٹی کرپشن کے ذریعے لوگون کو اٹھانے سے کچھ نہیں ہو گا، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم پہلے خوفزدہ ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔

 

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول میں ایک دن کی توسیع حکومت کی چھوٹی سوچ ہے ۔آصفہ سے خطاب کروانا پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا،حکومت کے جانے کی ضرورت نہیں ، حکومت پہلے ہی جا چکی ہے ،جنازہ رکھا ہوا جتنی جلدی فارغ کریں بہتر ہے ۔

 

ا نہوں نے کہا کہ عوام معاشی طور پر تکلیف میں ہیں،حالات بہت خراب ہیں،میںاس ملک کا وزیر اعظم رہا ہوں اس کو ٹھیک کرنے میں پانچ سال لگیں گے ،

 

اب نئے انتخابات کے بغیر کوئی حل نہیں، انتخابات سے قبل نظام کی تبدیلی بہت ضروری ہے ،میرا نہیں خیال عدالت عوامی جلسے روکے گی ۔ا نہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو لوگ منتخب ہوئے انہیں کوئی نہیں جانتا۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -