- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کورونا کی دوسری لہر ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 اموات

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

0 9

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 36 اموات ہوئیں جبکہ 2362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کی دوسری لہر ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 اموات
جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 8ہزار 832 تک پہنچ چکی ہے اور کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار787ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ84 ہزار719 مریض صحتیاب ہوچکے اور 47ہزار236 زیر علاج ہیں۔

 

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 365 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 158، خیبر پختونخوا ایک ہزار371، اسلام آباد 368، گلگت بلتستان99، بلوچستان175 اور آزاد کشمیر میں191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔

 

- Advertisement -

کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔

 

- Advertisement -

پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 26 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 18 ہزار 908 اموات ہو چکی ہیں۔

 

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 8لاکھ 64 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔

 

ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔ اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔

 

آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔ پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

 

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -