- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہیڈ کوچ کو بتا دیا گیا تھاکہ اگر آپ ایک عہدے سے دستبردار نہ ہوئے تو ہمیں اعلان کرنا ہوگا جس سے آپکی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے،34لاکھ تنخواہ میں سے 10 لاکھ کی کٹوتی ہوگی

9

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سے ایک ذمہ داری واپس لینے کے بعد مصباح الحق کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر والا معاہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

مصباح الحق 34 لاکھ اورمکی آرتھر تقریبا 22 لاکھ روپے تنخواہ لیتے تھے۔ مصباح کے پرانے معاہدے کو از سر نو شکل دی جائے گی ۔ قومی اخبار کے مطابق مصباح الحق کو مجبور کیا گیا کہ وہ ایک ذمے داری چھوڑ دیں ۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پہلے مزاحمت کی پھر پی سی بی حکام کا موڈ دیکھ کر وہ ایک عہدہ چھوڑنے پر رضامند ہوگئے مصباح کو بتا دیا گیا کہ اگر آپ ایک عہدے سے دستبردار نہ ہوئے تو ہمیں خود اعلان کرنا ہوگا جس سے آپ کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔ مصباح کو ایک عہدہ چھوڑنے کے لئے باعزت راستہ دیا گیا ۔

پی سی بی کے حد درجہ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے جمعے کو لاہور میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں پی سی بی حکام نے مصباح الحق کو پیشکش کی کہ ایک عہدہ چھوڑ دیں ورنہ پی سی بی انہیں ایک ذمے داری سے سبکدوش کرنے کا تہیہ کرچکا ہے۔ پی سی بی حکام کو مصباح الحق کی سلیکشن کے انداز پر تحفظات تھے ۔ پی سی بی حکام چاہتے تھے کہ مصباح الحق نئے کھلاڑیوں کو گروم کریں لیکن مصباح الحق پرانے اور آزمودہ کھلاڑیوں پر انحصار کررہے تھے ۔

احسان مانی اور وسیم خان کی میٹنگ میں پی سی بی کے بڑوں نے انہیں صاف صاف بتا دیا کہ آپ کو اب صرف ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھانا ہیں۔ یہ انکشاف مصباح کی ایک سالہ کارکردگی پر عدم اعتماد تھا ۔ اس کے بعد مصباح کی تنخواہ کا معاملہ زیر بحث آیا ۔

مصباح الحق چاہتے تھے کہ ان کی تنخواہ میں کٹوتی نہ جائے لیکن وسیم خان نے ان پر واضح کردیا کہ ان کی تنخواہ میں سے چیف سلیکٹر کے پیسے کاٹ لئے جائیں گے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق مصباح الحق کی تنخواہ میں 10 لاکھ روپے سے زائد کٹوتی ہوگی ۔ اس وقت وہ 34 لاکھ روپے لیتے ہیں اور پی سی بی میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازم ہیں ۔

مصباح کی تنخواہ وسیم خان سے بھی زیادہ ہے۔ پریس کانفرنس میں مصباح نے اعتراف کیا کہ مجھے جو معاوضہ چیف سلیکٹر کی مد میں ملتا تھا وہ اب نہیں ملے گا جو معاوضہ ہیڈ کوچ کی مد میں ملتا تھا وہ ملتا رہے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.