- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

وفاقی حکومت کا عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا آغاز

یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمد شدہ چینی سے 25 ہزار میٹرک ٹن دی جائے گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی سرکاری نرخوں پر سستی فروخت کی جائے گی۔ ذرائع وزارت صنعت وپیداوار

0 118

وفاقی حکومت نے مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کو وافر مقدار میں چینی دینے کرلیا، یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمد شدہ چینی سے 25 ہزار میٹرک ٹن دی جائے گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی سرکاری نرخوں پر سستی فروخت کی جائے گی۔

 

- Advertisement -

ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق حکومت نے عوام کی بنیادی اشیائے ضروریہ سستے داموں عوام کو فراہم کرنے لیے اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔

 

حکومت نے چینی کی قلت دور کرنے اور سرکاری نرخوں پر سستی چینی فروخت کرنے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی دینے کا فیصلہ کیاہے۔ جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمد شدہ چینی سے25 ہزارمیٹرک ٹن دی جائےگئی۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی 25 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

 

اسی طرح حکومت پنجاب کے حکم پر سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں مہنگائی کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مہنگائی کے خلاف مہم کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروش ملک اور عوام کے دٴْشمن ہیں۔جبکہ عوام کو سستی اشیا خورونوش کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے۔

 

اس لئے مہنگائی کو قابو میں لانے کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔اس مہم کے آغاز کے حوالہ سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کو بھی اشیا کی قیمتیں چیک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

سرگودھا سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں آٹا، دال ، چینی اور گھی کی سستے داموں دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے چند دنوں میں مہنگی کو ختم کر کے عوام کو معیاری اور سستی اشیائ ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

اسی طرح وزیراعظم عمران خان اور حکومت سنجیدگی سے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے،

 

وزیراعظم اب ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو مہنگائی کے خلاف ذمہ داری دینے جا رہے ہیں، ٹائیگر فورس رضا کاروں نے کورونا وبا کے دوران شاندار انداز میں قوم کی خدمت کی۔

 

 

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -