- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سستی اشیاء صرف کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ 22سے24دسمبر تک کرسمس بازار لگائے گی

The district administration will hold a Christmas bazaar from December 22 to 24 to provide affordable items only to the Christian community on Christmas Eve.

0 7

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سستی اشیاء صرف کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ 22سے24دسمبر تک کرسمس بازار لگائے گی جبکہ مقررہ نرخوں پر آٹا اور چینی کی فروخت کے لئے تمام مسیحی کالونیوں اور دیہات میں موبائل سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے-

 

چرچز کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے جبکہ تمام مسیحی عبادت گاہوں اور کالونیوں میں صفائی اور سٹریٹ لائٹ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کرسمس انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

 

جس میں اے ڈی سی جنرل شیر افگن،سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر،چیف میٹر و پولیٹن آفیسر فرمائش علی چوہدری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ، تحصیل کونسلز اور پولیس کے افسران کے علاوہ مسیحی نمائندوں بشپ ابراہام عظیم ڈینیئل،دلبر جانی اور پیٹر عمران نے بھی شرکت کی –

 

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے حقوق کا خیال اور انہیں کرسمس کے موقع پر تمام سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی –

 

- Advertisement -

انہوں نے کرسمس تک ضلع کے تمام چرچز پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی -بشپ ابراہام عظیم ڈینیئل نے مطالبہ کیا کہ چرچز کی سکیورٹی کے لئے مسیحی رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں اور مسیحی قبرستانوں پرنا جائز تجاوزات اور رستوں کے نہ ہونے کے خلاف اقدامات کئے جائیں

 

جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری اقدامات کی ہدایت کی -اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں 5چرچزاے کیٹیگری کے ہیں جن پر خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے

جبکہ کرسمس پر تمام مسیحی آبادیوں اور شہر کے بڑے پارکس پر بھی سیکورٹی تعینات ہو گی –

 

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے چیف میٹرو پولیٹن آفیسر فرمائش علی چوہدری کو ٹینکی چوک پر کرسمس ٹری لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرسمس گرانٹ کی تقسیم کو بھی 25دسمبر سے پہلے یقینی بنایا جائے گا –

 

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -