- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

دہشت گردی کا خطرہ ، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز تعینات ، ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی

0 86

دہشت گردی کے خطرے کے باعث ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے گئے۔

دہشت گردی کا خطرہ ، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ
تفصیلات کے مطابق ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے کیوں کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے دہشت گردوں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا جس نے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے بنارکھے تھے ،

 

ان خطرات کے باعث ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تمام اسٹیشنوں پر اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ، ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں جب کہ ٹرینوں میں ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

خیال رہے کہبھارتی خفیہ ایجنسی را کا لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ پکڑا گیا جہاںبھارتی معاونت سے لاہور پہنچائے جانے والے 5 دہشت گرد شاہدرہ سے گرفتار کیے گئے ہیں ،

 

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں باوردی مواد ، اسلحہ، گولیاں اور بھارتی کرنسی برآمد کر لی گئی ،ملزمان نے سول سیکریٹریٹ اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنانا تھا ، ملزمان کے ٹیلی فونز سے حساس عمارتوں کی تصاویر بھی برآمد کی گئیں ،تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

 

ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ افغانی انٹیلی جنسی افسر سے جلال آباد میں ملاقات بھی کی ،07 دسمبر کو کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولنگر میں کامیاب کارروائی کر کے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ،

 

بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشتگردوں کا تعلقکالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت محب الرحمن اور عثمان غنی کے نام سے ہوئی ہے ، مبینہ دہشتگرد کالعدم تنظیم کے لئے چندہ جمع کر رہے تھے جن سے جمع شدہ چندہ اور لٹریچرز بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -