- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پی ایس ایل 6، ٹاپ غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیابی مشکوک

چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ کے درمیان کھیلا جانا ہے، اس دوران تقریبا ہر ٹیم انٹرنیشنل سیریز کھیل رہی ہوگی

0 126

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ 10 جنوری کو منعقد ہوگا جس کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو 400 سے زائد کھلاڑیوں کی فہرست بھیجی ہے تاہم بیشتر کھلاڑیوں کی اپنی اپنی قومی ٹیموں کے ساتھ ذمہ داریوں کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کے لیے مکمل دستیاب نہ ہونے کے باعث فرنچائزز کو کمبی نیشن بنانے کے لیے زیادہ سوچنا پڑ رہا ہے۔

 

پی سی بی 20 فروری سے 22 مارچ تک پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس دوران تقریبا ہر ٹیم انٹرنیشنل سیریزکھیلنے میں مصروف ہوگی جس کے باعث بہت سارے ٹاپ کھلاڑی مکمل پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی ایس ایل کی تاریخوں سے جو انٹرنیشنل سیریز متصادم ہیں ان میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز، انگلینڈ کا دورہ بھارت، بنگلا دیش کا دورہ نیوزی لینڈ، سری لنکا کا دورہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی زمبابوے کے خلاف سیریز شامل ہیں۔

 

پی سی بی نے پہلے ہی پلاٹینم کیٹگری کے لئے 25 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ مختلف کیٹگریز میں شامل کھلاڑیوں کی حتمی فہرست 400 سے زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری کے پلیئرز میں سے اکثر مکمل پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے یا ان کی دستیابی ان کی قومی ٹیم کی سیریز اور سکواڈز میں ان کی شمولیت سے مشروط ہو گی۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

اس صورتحال میں قومی امکان ہے کہ تمام پی ایس ایل فرنچائزز دستیاب وسائل اور پلیئرز ریٹینشن پر انحصار کریں گے، ہر ٹیم کو 8 کھلاڑی برقراررکھنے کی اجازت ہے۔ ڈیل سٹین، رائلی روسو، عمران طاہر، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس گیل، کولن انگرم، کرس لین، کارلوس براتھ ویٹ، سندیپ لمی چانی وہ پلاٹینم پلیئرز ہیں جو مکمل پی ایس ایل کے لیے دستیاب ہیں۔

 

افغان لیگ سپنر راشد خان، آف سپنر محمد نبی اور مجیب الرحمان کی مکمل پی ایس ایل کے لیے دستیابی فروری میں زمبابوے اور افغانستان کے درمیان سیریز سے مشروط ہے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے نمبر ون ٹی ٹونٹی بلے باز ڈیوڈ ملان اور آل رائونڈر معین علی بھارت سے اس کے میدانوں پر شیڈول سیریز کی وجہ سے جزوی طور پر پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب ہوں گے، ایسورو اڈانا اور تھیسارا پریرا کی مکمل دستیابی سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی وجہ سے مشکل ہے ، ڈوین براوو بھی اس سیریز میں ویسٹ انڈین سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

 

فروری میں جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جس کے باعث جنوبی افریقا کے ریسی وین ڈر ڈسن کی دستیابی پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جزوری طور پر دستیاب بہترین غیر ملکی کھلاڑیوں کو تمام ٹیمیں سپلیمنٹری یا متبادل کھلاڑی کے طور پر بھی سکواڈ میں شامل کر سکتی ہیں۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -