- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پیٹرولیم بحران ، حکومت نے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا اعلان کردیا

پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ 2 سے 4 دنوں میں سامنے لائی جائے گی ، ہداف حاصل کرنے میں ناکام وزارتوں کیلئے سزا اور جزا کا نظام لے کر آئے ہیں ، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی گفتگو

0 84

وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں ہونے والے پیٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کہ پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ 2 سے 4 دنوں میں سامنے لائی جائے گی۔

پیٹرولیم بحران ، حکومت نے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا اعلان کردیا
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے جن وزراء نے بھی گزشتہ حکومتوں کے ساتھ کیا

 

وہ ایک بہت ہی سطحی لیول پر کیا گیا کام تھا جب کہ تحریک انصاف کی حکومت میں وزارتوں کو مختلف اہداف دیے گئے ہیں اور جو بھی وزارتیں متعین کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں تو اس صورت میں سزا اور جزا کا نظام لے کر آئے ہیں۔

 

- Advertisement -

یہاں واضح رہے کہ پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ، حکومت نے رپورٹ جلد پبلک کر نے کا اعلان کیا تھا ،

 

- Advertisement -

عدالت نے بھی پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کو فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہو گئی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق رپورٹ کل وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی

 

کیوں کہ احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا ضاصہ ہے۔ عدالت نے بھی پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کو فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا ۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -