- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دعاؤں کی درخواست ، ماسک پہنیں اور ایس او پیز کو فالو کریں، ماہرہ خان کی عوام سے اپیل

0 33

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی جانب سے کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میرا کوویڈ – 19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے،

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، اور ان سب کو مطلع کررہی ہوں جو گزشتہ کچھ دنوں میں مجھ سے ملے ہیں۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

یہ بہت تکلیف دہ ہے، لیکن انشاء اللہ جلد ہی سب اچھا ہو جا ئے گا، پلیز ماسک پہنں اور ایس او پیز پر عمل کریں، اپنے لیے اور دوسروں کے لیے ۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سےدعاؤں کی اپیل، آپ فلموں کی تجاویز بھی دے سکتے ہیں، آپ کا شکریہ۔۔۔اداکارہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار، گلوکار شہزاد رائے، روبینہ اشرف، ابرار الحق، اداکار یاسر نواز ، اداکارہ ندا یاسر، علیزے شاہ، اداکار و اینکر واسع چوہدری، نوید رضا اور سلمان احمد سمیت متعدد شوبز ہستیاں کورونا وبا کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دیگر شوبز ستارون کی جانب سے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -