- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

اپوزیشن اتحاد کا گوجرانوالہ جلسہ، کتنے آدمی تھے؟

آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی، اپوزیشن کے دعوے کے مطابق جناح اسٹیڈیم مکمل طور پر بھر گیا

16

آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں حکومت کیخلاف میدان سجایا گیا ہے۔ جلسے میں عوام کی شرکت کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جناح اسٹیڈیم مکمل طور پر لوگوں کو بھر چکا ہے۔

- Advertisement -

جلسہ گاہ لوگوں سے بھری ہوئی ہے، ہزاروں افراد کا سمندر جناح اسٹیڈیم امڈ آیا۔ جبکہ حکومت کے وزراء کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا شو زیادہ متاثر کن نہیں تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جناح اسٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔

ن لیگ کی جانب سے جان بوجھ کر اسٹیج گراونڈ میں کافی آگے لگایا گیا تاکہ گراونڈ کو بھرا ہوا دکھا سکیں۔ تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں لیکن پھر بھی جناح اسٹیڈیم کو بھرنے میں ناکام رہیں۔

اپوزیشن جماعتیں جلسہ گاہ میں 17 سے 18 ہزار افراد کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ آزاد ذرائع کی جانب سے جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد کے حوالے سے اپنی رائے دی گئی ہے۔

آزاد ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں 20 ہزار کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پائے معاہدے کے مطابق جلسے کے اختتام کا وقت 11 بجے تھا۔

تاہم مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے جلسے کا وقت بڑھا دیا گیا۔ گوجرانوالہ کی انتظامیہ نے 11 بجے کے بعد بھی جلسہ جاری رکھنے کی اجازت دی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.