- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ کردکھایا جو بابراعظم بھی نہیں کرسکے

2013ء کے بعد کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے،مجموعی طور پر پاکستانی ٹاپ سکورر بننے کیلئے مزید 12رنز درکار

0 4

محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ کردکھایا جو بابراعظم بھی نہیں کرسکے ہیں ۔

محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ کردکھایا جو بابراعظم بھی ..

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے رواں سال انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنائے، نیوزی لینڈ کیخلاف نیپئر میں 41 رنز کی اننگز کھیلنے والے 40 سالہ آل راؤنڈر رواں سال زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے،

 

- Advertisement -

حفیظ نے رواں سال 8 اننگز میں 83 کی اوسط اور 152.57 کے سٹرائیک ریٹ سے 415 رنز سکور کیے جس میں 4 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

 

- Advertisement -

بھارت کے لوکیش راہول نے رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 10 اننگز میں 404 رنز بنائے، انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان 10 اننگز میں 397 رنز بنا کر تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سائیفرٹ 10 اننگز میں 352 رنز سکور کرکے چوتھے نمبر پر رہے۔

 

محمد حفیظ 2013ء کے بعد پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں جنھوں نے کسی کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنائے، ان سے قبل 2017ء میں احمد شہزاد 347 رنز جوڑ کر ٹاپ پر رہے تھے، محمد حفیظ نے 4 ففٹیز بنائیں، بابراعظم، ڈیوڈ ملان، لوکیش راہول اور ٹم سائیفرٹ نے بھی 4، 4 نصف سنچریاں سکور کیں۔

 

محمد حفیظ نے رواں سال انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں تیسرے سب سے زیادہ 20 چھکے لگائے، قطر کے کامران خان 22 اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 21 چھکے لگا کر پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، سابق کپتان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کا کامیاب ترین بلے باز بننے کے لیے صرف 12 رنز درکار ہیں،

 

انھوں نے اب تک 99 میچز میں 2323 رنز بنائے ہیں، سابق کپتان شعیب ملک 115 میچز میں 2335رنز بنا کر پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ۔

محمد حفیظ نے رواں سال لیگز سمیت ہر سطح کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1005 رنز بنائے اور رواں سال ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنیوالے 5 بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔ قومی کپتان بابراعظم نے رواں سال 1242 اور شعیب ملک نے 1030 رنز سکور کیے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -