- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

میگزین ایڈیٹر روزنامہ مشرق ندیم نظر صحافت پر خصوصی لیکچر دیں گے

نئے لکھاریوں اور جرنلزم کے طلباء و طالبات کے لئے تربیتی ورکشاپ 7 نومبر کو ہوگی

12

لاہور (اختر سردار نیوز )سینئر صحافی و کالم نگار ندیم نظر صحافت پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

 

نئے لکھاریوں اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے لئے تربیتی ورکشاپ 7 نومبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جس کا اہتمام آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔

 

تربیتی ورکشاپ میں معروف سینئر صحافی و کالم نگار ندیم نظر نئے لکھاریوں اور جرنلزم کے طلباء کو میگزین جرنلزم اورکالم نگاری سمیت صحافت کے دیگراہم موضوعات پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

سینئر صحافی ندیم نظر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافت کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کا انعقادموجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے

 

کیونکہ جرنلزم کا شعبہ اختیار کرنے کے خواہشمندافراد خصوصا خواتین کوصحیح رہنمائی نہیں مل پاتی اور وہ مایوس ہوکر اس شعبے کو اختیار کرنے سے پہلے ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کے ذریعے نوجوان نسل کو صحافت سے وابستہ سینئرز کے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔

 

تربیتی ورکشاپ میں دیگرنامور ٹرینرز،سینئر صحافی،کالم نگار،مصنف،اینکر پرسن اور پروفیسرز بھی لیکچرز دیں گے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.