- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کراچی ، اسکول مالک سے 2 کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے 3 ملزمان کو شہر قائد کے علاقے کریم آباد سے گرفتار کیا

0 7

کراچی میں نجی اسکول مالک سے بھتہ طلب کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کی طرف سے حراست میں لیے گئے ملزمان نے اسکول کے مالک سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا ،

- Advertisement -

جن کو اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے شہر قائد کے علاقے کریم آباد سے گرفتار کیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نجی اسکول مالک کے گھر پر بھتے کی پرچی بھیجی تھیں ، جن میں ان سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ، جس کی اطلاع پولیس کو ملی جس کے بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کا منسوبہ ناکام بنا دیا ، اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔

دوسری طرف شہری کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر بھتہ وصول کرنے والے 3 پولیس اہلکار وں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، سی پی او کی ہدایت پر مقدمہ بھی درج ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری کے حکم تھانہ ملت ٹاؤن نے کارروائی کرکے شہری کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور 50 ہزار روپے تاوان وصول کرنیوالے 3 پولیس اہلکاروں کو معاون سمیت گرفتار کرلیا۔ پویس اہلکار ساجد بھٹی،عدنان،عامر نے دیگر معاونین کے ہمراہ عثمان نامی شخص کو اغواء کیا اور نجی ٹارچ سیل میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی پی او سہیل چوہدری نے معاملہ نوٹس میں آنے پر ایکشن لیتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے جس پر تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے سائل کی درخواست پر پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کرکے تینوں پولیس اہلکاروں کو معاون سمیت گرفتار کرلیا ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -