- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کورونا کے وار جاری ، سال کے آخری چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 71 اموات

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2463 نئے کیسز سامنے آئے

0 8

کورونا کی دوسری لہر کے وار تاحال جاری ہیں۔ سال 2020ء کے آخری چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 71 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 2463 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 176 ہوگئی۔

کورونا کے وار جاری ، سال کے آخری چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 71 اموات
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 463 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

 

پنجاب میں ایک لاکھ 38 ہزار 608، سندھ میں 2 لاکھ 15 ہزار 679، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، بلوچستان میں 18 ہزار 168، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857، اسلام آباد میں 37 ہزار 888 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔

 

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔ حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

 

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 42 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار560، خیبرپختونخوا ایک ہزار 649، اسلام آباد419، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 222 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار608، خیبرپختونخوا58 ہزار701، سندھ 2 لاکھ 15 ہزار679، پنجاب ایک لاکھ 38 ہزار608، بلوچستان18 ہزار168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سال نو میں کورونا کی ویکسین پاکستان آنے کا قوی امکان ہے جس کے بعد اس عالمی وبا پر قابو پایا جا سکے گا۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -