- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

عمران صاحب اب عوام کا گھبرانے کا وقت ختم اور آپ کے گھر جانے کا کائونٹ ڈان شروع ہے‘ مریم اورنگزیب

تصدیق کردی گئی دھرنے کا امپائر ظہیرالاسلام تھا،آپ نے تو نواز شریف کی تقریر دکھانے کا حکم دیا پھر پاپندی کس نے لگائی

0 11

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا قیمے کے نان کھانے اور ستو پی کر سوجانے کا وقت ہوا جاتا ہے ،

عمران صاحب تمام جیلوں کے دروازے کھول لیں کیونکہ 22کروڑ عوام جیل بھرنے کو تیار ہیں جب وزیراعظم نواز شریف کی طرح منتخب ہو تو عمران خان کا دھرنالائیو دکھایا جاتا ہے جب وزیراعظم عمران خان کی طرح سلیکٹڈہو تو نواز شریف کی تقریر پر بین لگتا ہے ۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال سے آپ سیاسی مخالفین، میڈیا اور ہر سچ بولنے والے کو جیل میں ڈال رہے ہیں ،اب عوام آٹا چینی چوری کے خلاف نکلیں گے ،

- Advertisement -

عمران صاحب اب عوام، ڈاکٹرز ، اساتذہ ، وکلاء ، نوجوان میڈیا اپنے آئینی ، قانونی اور جمہوری حق کو واپس لینے نکلیں گے ،عوام بجلی، گیس، دوائی، آٹا چینی چوری کا حساب لینے آرہے ہیں، 33 خفیہ اکائونٹس کا حساب لینے کے لئے نکلیں گے ،عوام علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کا حساب لینے نکلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام اب بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں کی چوری کے خلاف نکلیں گے ،مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس کا جواب لینے لے کئے نکلیں ،

عمران صاحب اب عوام کا گھبرانے کا وقت ختم اور آپ کے گھر جانے کا کائونٹ ڈان شروع ہے، عمران صاحب نے تصدیق کردی کہ ان کے دھرنے کا امپائر ظہیرالاسلام تھا،

آپ نے تو نواز شریف کی تقریر دکھانے کا حکم دیا تھا تو پھر پاپندی کس نے لگائی ،عمران صاحب نواز شریف کے بیانیے اور تقریر کی عوامی مقبولیت کا اگرخوف نہیں ہے تو ان پر پابندی کیوں لگائی ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -