- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

آئی سی سی نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، آئی پی ایل کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تاریخ بدل دی

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 10 جون سے لارڈز میں ہونا تھا،آئی پی ایل فائنل بھی اسی تاریخ کے آس پاس ہونیکاامکان ہے جسکے باعث ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تاریخ بدل کر 18 جون کر دی گئی

0 32

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021ء کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 10 جون سے لندن کے تاریخی لارڈز سٹیڈیم پر کھیلا جانا تھا جبکہ آئی پی ایل کا فائنل بھی اسی تاریخ کے آس پاس کھیلے جانے کا امکان ہے جس کے باعث ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کرکے 18 جون کر دی گئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اب 18 سے 22 جون تک کھیلا جائے گا اور 23 جون کا دن ریزرو ڈے رہے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تاریخوں کو تھوڑا آگے بڑھایا گیا ہے جس سے آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو فائنل کی تیاری کے لیے ضروری وقت مل سکے گا ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا شیڈول ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کے اپریل میں آغاز کے بعد مئی کے آخر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لئے بھارت 430 پوائنٹس، نیوزی لینڈ 420 پوائنٹس اور آسٹریلیا 332 پوائنٹس کے ساتھ پہلی تین پوزیشنز پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ نے بھی سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر اس دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں چاہے وہ اپنے باقی شیڈول میچز جیتنے میں کامیاب ہوجائیں ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -