- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

وہ 10 قدرتی چیزیں جو ہمارے ملک میں بے حد آسانی سے ملتی ہیں، ان کا باقاعدہ استعمال آپ کو کینسر سے محفوظ رکھ سکتا ہے

5

سبزیاں، پھل اور مسالہ جات بے شمار طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں مگرہم میں سے بہت سوں کو اس سے آگاہی نہیں ہوتی۔ اب ماہر غذائیات پروفیسر رابرٹ تھامس نے 10ایسی اشیاءبتا دی ہیں

 

جو ہمارے ہاں بھی بکثرت پائی جاتی ہیں اور پروفیسر رابرٹ کے مطابق یہ چیزیں کینسر سے ہمیں محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

 

میل آن لائن کے مطابق پروفیسر رابرٹ کی بتائی ان چیزوں میں بند گوبھی، پھول گوبھی اور اسی نوع کی دیگر سبزیاں، ہلدی، انار، سورج مکھی، پیٹھا اور دیگر ایسی چیزوں کے بیج، ٹماٹر، سرخ مرچیں، پیاز، لہسن، مالٹا اور اسی نوع کے دیگر کھٹاس والے پھل، بیریز اوربادام، اخروٹ، چلغوزہ و دیگر خشک میوہ جات شامل ہیں۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

پروفیسر رابرٹ کا کہنا ہے کہ ان پھلوں، سبزیوں، مسالہ جات اور خشک میوہ جات میں ایسے کمپاﺅنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلاف مدافعت رکھتے ہیں۔

 

چنانچہ ان چیزوں کا باقاعدہ استعمال ہمیں کینسر سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان اشیاءمیں وٹامن، سی، ڈی، کیلیشم، زنک اور دیگر ایسے غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔

 

یہ اشیائے خورونوش ہمیں کینسر ہی نہیں،موٹاپے، دل کی بیماریوں، سٹروک، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر دیگر کئی طرح کے عارضوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.