- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

روضہ نبوی کی زیارت سے محروم افراد کو خوش خبری سُنا دی گئی

19 اکتوبر 2020ء سے روضہ شریف کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا

16

کورونا کی وبا کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے روضہ نبوی کو بند کر دیا گیا تھا اور یہاں پر نماز پڑھنے کا سلسلہ بھی معطل ہو گیا تھا۔ اُمتِ محمدی کے ماننے والے لاکھوں افراد روضہ مقدس کی زیارت کو کئی ماہ سے ترس گئے تھے

 

اور اپنی نمازوں میں روزانہ دُعائیں مانگتے تھے کہ انہیں ایک بار پھر روضہ رسول کی زیارت نصیب ہو جائے اور وہ روضہ کے احاطے میں نماز پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کر سکیں۔

 

اس حوالے سے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے خوش خبری سُنا دی ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ شریف کو 19اکتوبر بروز سوموار لوگوں کی زیارت کے لیے کھول دیا جائے گا جس کے بعد وہ یہاں پر کئی ماہ کے بعد نماز بھی ادا کر سکیں گے۔

 

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول بروز اتوار بمطابق 17 اکتوبر 2020ء کو زائرین کے لیے روضہ شریف کھول دیا جائے گا جس کے بعد وہ روضہ شریف کی زیارت کے علاوہ یہاں نماز بھی پڑھ سکیں گے۔

 

- Advertisement -

تاہم روضہ مبارک کی زیارت اور اس متبرک مقام پر نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے ’اعتمرنا‘ ایپ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ اجازت نامے کی تاریخ کے روز ہی روضہ اطہر کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہو گا

 

جن میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینٹائزیشن سے متعلق پابندیاں شامل ہیں۔

 

اعتمرنا ایپ کے بغیر بغیر وہاں کسی کو نماز اور سلام کے لیے پہنچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پہلے مرحلے میں روضہ شریفہ کی 75 فیصد تک گنجائش کے حساب سے زائرین کو کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ حاضری کی اجازت ہوگی۔ وزارت حج وعمرہ کے مطابق ’اعتمرنا‘ ایپ کو ڈاوٴن لوڈ کرنے کے بعد اس سے حرمین شریف میں نماز کی ادائیگی،

 

زیارت ، عمرہ مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں حاضری،مسجد الحرام میں طواف اور مسجد قبا اور مسجد سید الشہداء کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ابتدائی مرحلے میں اعتمرنا یپ پر صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.