- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا

ان کی تدفین کی تقریب میں خاندان اور قریبی افراد نے شرکت کی

0 7

سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا، ان کی تدفین کی تقریب میں خاندان اور قریبی افراد نے شرکت کی ۔

 

- Advertisement -

گزشتہ ہفتے ڈین جونز ہار ٹ اٹیک کے سبب ممبئی میں انتقال کرگئے تھے ان کی عمر 59 سال تھی ، وکٹوریہ میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپردخاک کردیا گیا۔

 

ان کے جنازے میں اہل خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے ، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی ۔

 

 

اس موقع پر ان کی اہلیہ جونا کا کہنا تھا کہ ڈین جونز نے ہمیشہ کرکٹ کے بارے میں سوچا وہ ایک اچھے انسان اور شوہر تھے ،

 

ان کی اچانک موت بہت بڑا دھچکہ ہے ۔ جونا کاکہنا تھا کہ وہ ان سب کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس غم کے موقع پر یاد کیا اور سپورٹ کیا ۔

 

تدفین سے قبل ڈین جونز کے تابوت کو گاڑی میں رکھ کر میلبورن کرکٹ گرائونڈ کا الوداعی چکر لگوایا گیا ،

 

انہوں نے اپنے 52 ٹیسٹ میچز میں 6 اسی گرائونڈ پر کھیلے تھے ، اس موقع پر گرائونڈر کے لائوڈ سپیکرز پر ایلٹن جونز کا گانا بھی چلایا گیا جو ڈین جونز کے قریبی دوست تھے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -