- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

لاہور میں پارٹی کے دوران غیر ملکی خاتون نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق

لیزا نامی افریقی خاتون اپنے دوست کے ہمراہ پارٹی میں گئی تھی ، نشے کی زیادتی کے باعث موت ہوئی، پولیس

0 54

لاہور میں غیر ملکی خاتون نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق جاں بحق ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن ایکسٹنشن میں غیر ملکی خاتون ایک پارٹی کے دوران نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیزا نامی افریقی خاتون اپنے دوست کے ہمراہ پارٹی میں گئی تھی ۔ جہاں نشے کی زیادتی کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ خاتون کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ خاتون کا تعلق ایک افریقی ملک سے بتایا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ لاہور کے پوش علاقوں میں مختلف کیفیز میں اس قسم کی پارٹیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں نشے کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ۔ نوجوان شہریوں کو نشے کی لت پڑ چکی ہے اور غیر ملکیوں کے نام پر ان کیفیز میں منشیات کا استعمال عام ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -