- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم عابد ملہی کے ابھی تک گرفتار نہ ہونے کا ذمہ دارعوام کو ٹھہرا دیا

ملزم عابد کہیں تو ہوگا، کہیں سے روٹی تو کھاتا ہوگا، سوسائٹی ہم سے کیوں تعاون نہیں کر رہی،کیا ملزم کو کہیں سے من و سلویٰ آتا ہے کھانے کیلئے؟، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا

0 6

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے ابھی تک نہ پکڑے جانے کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرا دیا۔سہیل سکھیرا کا کہنا تھا

کہ ملزم عابد کہیں تو ہوگا، کہیں سے روٹی تو کھاتا ہوگا، سوسائٹی ہم سے کیوں تعاون نہیں کر رہی، کیا ملزم کو کہیں سے من و سلویٰ آتا ہے کھانے کیلئے؟۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق سانحہ موٹروے کو ایک ماہ ہونے کے قریب کے لیکن ملزم عابد ملہی ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خاکے جاری کئے گئے اور ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والوں کیلئے25لاکھ روپے کے انعام اعلان بھی کیا گیا

- Advertisement -

تاہم ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ایسے میں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ملزم کو ابھی تک نہ پکڑے جانے کا ذمہ دار سوسائٹی کو ٹھہرا دیا ہے۔

ان کہنا تھا کہ ملزم عابد کہیں تو ہوگا، کھانا کھاتا ہوگا، کپڑے دھوتا ہوگا، گھومتا پھرتا ہوگا

سوسائٹی ہم سے کیوں تعاون نہیں کر رہی، ملزم یقیناً ہوا تو نہیں کھاتا ہوگا اور نہ اس کیلئے کہیں من و سلویٰ آتا ہوگا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کی تحقیقات میں مدد دینے والے وقار الحسن کو رہا کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقار کو 20 روز تک حراست میں رکھا گیا تھا۔اور کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون سے میچ نہیں ہوا۔وقار الحسن سے ہونے والی تفتیش کی مدد سے گرفتار ملزم شفقت تک پہنچے۔جب کہ کوئی کیس نہ ہونے کے باعث وقار کو رہا کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وقار الحسن کے دو رشتہ داروں کو بھی رہا کیا جا چکا ہے۔مکمل چھان بین کے نتیجے میں رہا کیے جانے والے دونوں افراد کا کیس سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ جبکہ خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے وقار الحسن کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار تھا، چونکہ وقار کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا لہذا اسے بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون بھی ملزم کی شناخت سے انکار کر چکی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -