- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مرغبان بن گئے

سابق کپتان نے کڑک ناتھ قسم کی نایاب نسل کی مرغیوں کا پولٹری یونٹ شروع کرنے کیلئے 2000 مرغیوں کا آرڈر دیا

0 95

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کے بعد آرگینک پولٹری فارمنگ شروع کردی ۔

 

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 39 سالہ سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اس سال 15 اگست کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد آرگینک پولٹری فارمنگ شروع کردی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے کڑک ناتھ قسم کی ایک نایاب نسل کی مرغیوں کا پولٹری یونٹ شروع کرنے کے لیے ایسی دو ہزار مرغیوں کا آرڈر دیا ہے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

کڑک ناتھ نسل کی یہ مرغی وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھبوا میں پائی جاتی ہیں

 

اور وہاں کے قبائلی کسان ونود مندا کے فارم سے یہ مرغیاں جلد ہی شمال مشرقی بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے صدرمقام رانچی میں دھونی کے فارم میں 15 دسمبر تک پہنچائی جائیں گی ۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق کڑک ناتھ نسل کی مرغی کا گوشت بے حد لذیذ ہوتا ہے جب کہ اس مرغی کا گوشت اور خون بھی سیاہی مائل ہوتا ہے اور اس میں چربی اور کولیسٹرول کی کوئی مقدار نہیں ہوتی ۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -