- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کورونا کے وار جاری ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48 اموات ہوئیں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

0 23

ملک بھر میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 اموات ہوئیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2435 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار 999، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، بلوچستان میں 18 ہزار 314، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878، اسلام آباد میں 38 ہزار 842 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔ حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95، اسلام آباد 3.98، خیبرپختونخوا 5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

 

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 6 ہزار 693 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ36 لاکھ 10 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 39 لاکھ 82 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -