- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

کورونا کے وار جاری ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 55 اموات ہوئیں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

0 53

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تاحال لوگوں کی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 55 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 2123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 525، سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار 949، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 18، بلوچستان میں 18 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 462 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار323 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار730، خیبرپختونخوا ایک ہزار748، اسلام آباد447، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

- Advertisement -

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔

دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دئے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -