- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بشریٰ بی بی سے کہیں چلہ ولہ کاٹے، لالی پاپ نہ دیں

غلطی کی جو عمران خان کو ووٹ دیا،ہمارے مسائل حل کریں لیڈی ہیلتھ ورکر کی علی محمد خان سے دہائی

20

ملک بھر سے آنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے حق اور مطالبات منوانے کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔اس وقت تک حکومت کی طرف سے ان کی داد رسی نہیں کی گئی اور نہ ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ابھی تک اپنے موقف سے ہٹنے کی کوئی جھلک دکھائی ہے۔

 

ڈی چوک میں دھرنا دیے لیڈی ہیلتھ ورکر ز سے ملنے اور مذاکرات کرنے کے لیے وزیر علی محمد خان موقعہ پر پہنچے مگر لیڈی ہیلتھ ورکر ز کی نمائندہ خاتون رخسانہ انور نے انہیں بات تک نہ کرنے دی۔

 

خاتون ورکر کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں طعنے دیتے ہیں کہ آپ نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھااب آپ بھگتیں جو کچھ وہ آپ کے ساتھ کر رہے ہیں۔ہم ڈیوٹی کرتے ہیں نہ ہمیں گورنمنٹ کی طرف سے پرماننٹ کیا جاتاہے اورنہ کوئی اور فائدہ ملتا ہے یہاں تک کہ ہماری جانوں کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔

 

- Advertisement -

علی محمد خان نے جب خاتون کو تسلی دینے کی کوشش کی تو خاتون نے کہا کہ ہمیں لالی پاپ نہ دیں بلکہ ہمارے مسائل حل کریں ہم ایسے یہاں سے جانے والے نہیں ہیں۔

 

- Advertisement -

آپ عمران خان سے کہیں کہ ہمارے لیے کچھ کریں یا پھر بشریٰ بی بی سے کہیں کہ وہ کوئی چلہ ولہ کاٹے تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں۔یوں علی محمد خان اور لیڈی ہیلتھ ورکر کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

 

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے مطالبات کا دس نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق نیشنل پروگرام خاندانی منصوبہ بندی کی اصل شکل بحال کی جائے،تمام ملازمین کو یکساں بونس اور تمام صوبوں کو یکساں تنخواہ دی جائے۔

 

ایجنڈے کے مطابق سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہ 35 ہزار اور پنجاب میں 20 ہزار ہے جو ظلم ہے،تمام ملازمین کا سروس سٹرکچر بنا کر سروس رولز بنایا جائے،نیشنل پروگرام کے تمام کیڈرز کی پرانی سروس کو بھی گِنا جائے،

 

ایل ایچ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا جائے،ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن دی جائے،انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرتے ہوئے یونین کا سلسلہ بحال کیا جائے،

 

برطرف ساتھیوں کو بھی فی الفور بحال کیا جائے۔ نیشنل پروگرام کے تمام ملازمین کو پولیو مہم کے دوران سیکورٹی فراہم کی جائے۔

 

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.