- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

آپ ہمیں اور ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں: ایمن خان کا والد کیلئے پیغام

0 113

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

ایمن خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی جڑواں بہن منال خان کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ایمن خان اور منال خان اپنے گھر کی چھت پر موجود ہیں اور دونوں بہنیں آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

- Advertisement -

ایمن خان نے جذباتی ہوتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں اور آپ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔‘

اداکارہ نے اس جذباتی پیغام کے ساتھ کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

- Advertisement -

ایمن خان کی اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کے مرحوم والد کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔

اس سے قبل ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک خوبصورت فوٹوکولاج شیئر کیا تھا جو اداکارہ کی شادی کی تصاویر سے بنایا گیا تھا۔

ایمن خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میرے والد میری پہلی محبت ہیں جنہیں میں ہمیشہ یاد کروں گی۔‘

دوسری جانب والد کے انتقال کے بعد سے ابھی تک منال خان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ 2020 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو اداکاراؤں(منال اور ایمن) کے والد مبین خان کا انتقال ہوا تھا۔

اس حوالے سے خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -