چیچہ وطنی۔بلوچ طلبہ کی پیدل لانگ مارچ

چیچہ وطنی۔بلوچ طلبہ کی پیدل لانگ مارچ

چیچہ وطنی۔بلوچ طلبہ کی پیدل لانگ مارچ ریلی شہر والا پل پہنچنے پر مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نےجس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے

 

 

رانا نعیم الرحمان خاں۔صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد بلال مسلم لیگ ن کے سابق کونسلرز رانا محمد شاہد۔سلطان مصطفائی۔میاں عاشق انصاری۔پیر معین الدین چشتی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن ضلع ساہیوال تنزیل درانی۔

 

سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری غلام دستگیر گجر۔آمنہ اجلال ایڈووکیٹ خواتین ونگ نیشنل پارٹی پنجاب ۔چوہدری شہباز علی ایڈووکیٹ چوہدری محمد ناصر ایڈووکیٹ۔شیخ ارسلان ایڈووکیٹ۔عظیم گل ایڈووکیٹ اور نیشنل پارٹی کے کارکنان انکا استقبال۔

 

اکرم اجلال ایڈووکیٹ۔رانا یاسر الطاف ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن نیشنل پارٹی طلبہ کا کہنا تھا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی انٹتظامیہ کی طرف سے بلوچستان کے طلبہ کا سکالر شپ کوٹہ کو ختم کرنے کے خلاف بلوچ طلبہ نے چالیس دن تک بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے گیٹ کے سامنے احتجاجی لگائے رکھا

 

Chichawatni: Long march of Baloch students on foot

 

لیکن حکومت پنجاب اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا جس کے بعد طلبہ نے اپنے حق کیلئے لانگ مارچ کا ارادہ کیا جو گیارہ اکتوبر کو ملتان سے شروع کیا گیا جس میں طلبہ پیدل مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں

 

طلبہ کا مطالبہ ہے کہ چھوٹے صوبوں کے طلبہ کا کوٹہ ختم کرکے پنجاب حکومت اور یونیورسٹی انتظام کی طرف سے بلوچ طلبہ کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا ہے

 

انکا مطالبہ کہ طلبہ کا کوٹہ جس میں بغیر فیس اور مفت ہاسٹل کی سہولت دی گئی تھی اس کو فوری بحال کیا جائے اگر بحال نہ کیا حکومت نے چھوٹے صوبوں اور طلبہ کا استحصال بند نہ کا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا بعد ازاں شرکاء اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں