عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں مجید امجد لٹریری سوسائٹی جامعہ ساہیوال نے قرأت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات کا انعقاد

www.akhtarsardar.com

ساہیوال(نامہ نگار ) عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں مجید امجد لٹریری سوسائٹی جامعہ ساہیوال نے قرأت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جس میں تمام شعبوں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی خوبصورت آوازوں سے سامعین کو سحر میں مبتلا کردیا۔

مقابلہ جات میں نظامت کے فرائض سوسائٹی کی نائب صدر خضریٰ، جنرل سیکرٹری محمد روشان الحق اور جوائنٹ سیکرٹری محمد نصیر نے سر انجام دیے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار اصغر علی شاہ، ڈائریکٹر کیو اے ای سی ڈاکٹر عبد الحمید اور فزکس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر طارق مسعود نے بھی مقابلہ جات میں خصوصی شرکت کی۔

قرأت کے منصفین ایم این ایس انجنئیرنگ یونیورسٹی ملتان کے محمد عامر خان اور ابرار شاہد تھے جب کہ نعت کی منصفی کے فرائض محمدعقیل اشفاق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال اور محمد سلیم سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹ نے سر انجام دیے۔ قرأت مقابلہ جات میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے محمد ابوبکر اور حافظ محمد احسن نے بالترتیب پہلی اور دوسری اور بی بی اے کے حافظ محمد نعمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جب کہ نعت مقابلہ جات میں بی بی اے ڈیپارٹمنٹ کی حمیرا شاہد نے پہلی، سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بسم اللّٰہ فاطمہ نے دوسری اور کامرس ڈیپارٹمنٹ کے علی زین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز آصف نواز نے جیتنے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں