
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے میانوالی کے تھانے مکڑوال پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس قابل فخر فرنٹ لائن فورس ہے۔
وزیراعظم نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو اعزازات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے کردار اور خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید طاقتور اور جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم اور ادارے متحد ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ایک آواز ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔