
بھارت کی معروف لکھاری مکالیکا بنیرجی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے والد آزادی سے قبل خدائی خدمتگار تحریک کے رکن رہ چکے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی کتاب non-violent Pathans of the Khudai khimatgar پکڑے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ میں شاہ رخ خان کی تمام فلموں کی طرح نئی فلم پٹھان ضرور دیکھنے جاوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے والد 1930 سے 1940 تک ابھرنے والی تحریک خدائی خدمتگار کے رکن تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ہم ان گمنام ہیروز پر بھی فلم بنائیں گے۔
As I look forward to #Pathaan as I do every #ShahRukhKhan movie, here is him with my book on the non-violent Pathans of the Khudai khimatgar movement 1930-1947. SRK’s father was a member. (Thanks @ReallySwara !)
Inshallah, one day we will have a film on those unsung heroes too! pic.twitter.com/zfYfy3TlES— Mukulika Banerjee (@MukulikaB) January 28, 2023
خدائی خدمت گار کی تاریخ اور شاہ رخ خان کے والد!
بھارتی فلمی دُنیا کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے خاندان والےکٹر خدائی خدمت گار اور وہ خان عبدالغفار خان المعروف با چا خان کے قریبی ساتھی تھے۔
ان کے والد تاج محمد خان خدائی خدمت گار تحریک میں پیش پیش تھے حالانکہ وہ اس وقت ایڈ ورڈ زکالج پشاور کےسٹوڈنٹ تھے اور خدائی خدمت گار ہونے کے ناطے پولیس والے شاہ رخ خان کے خاندان کو سخت تنگ کرتے تھے اور اکثر پولیس والے ان کے گھر کے دروازے پر دستک دیا کرتے تھے۔
ر کئی بار بار شاہ رخ خان کے والد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن جب وہ بار بار کی گرفتاریوں سے تنگ آچکا تو وہ ہندوستان کی طرف چلا گیا جبکہ اس کے چار بھائی یعنی شاہ رخ خان کے والد پشاور میں رہ گئے اور انھوں نے وہاں پر اپنا کاروبار شروع کیا اور وہاں ہی شادی کی اور آج بھی ان کے خاندان کے پشاور شہر کے وسط میں اپنے ذاتی گھر اور دُکانیں ہیں جبکہ آج سے بیس پچیس سال پہلے شاہ رخ خان اپنے والدین کے ساتھ دو بار اپنے گھر پشاور آچکے ہیں۔