شہداء قوم کا اثاثہ ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا 19 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی نذر محمد کے بھائی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے شہید کے بھائی سے تعزیت کا اظہار کیا اور خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران عارف علوی نے شہید کیلئے بلندیِ، درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ شہداء قوم کا اثاثہ ہیں اور ہم انہیں وطن کے لیے خدمات اور قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دہشت گردوں کی پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ، سپاہی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کا فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں جعفرآباد کے 34 سالہ نظر محمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکام مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

What Does Dragon Fruit Taste Like?

اپنی رائے کا اظہار کریں