سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، یاسمین راشد

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضلعی سیکرٹریٹ ایم جناح روڈ اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے لئے آئے تھے وہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم پوری دنیا میں کشکول لے کر پھر رہا ہے لیکن لوگ ان پر اعتماد نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹد حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، عمران خان کے دور میں انڈسٹری اوپر جارہی تھی اب تباہی کے دہانے پر ہی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں،چوچو کا مربع ملک بچانے کی بجائے صرف اپنے کیسز ختم کرنے پر لگے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد عمران خان پر جو 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثناءاللہ دھمکیاں لگا رہا ہے لیکن ہم تم سے نہیں ڈرتے تم جتنی مرضی دھمکیاں لگا لو، جب عمران خان نے کال دی ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی بات پر جواب نہیں دینا چاہتی لیکن اگر وہ یہ کہہ رہی ہیں پنجاب حکومت جا رہی تو میں پوچھنا چاہتی لوٹے خرید لیے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آئینی ہے، پوری مینڈیٹ کے ساتھ ہے اور کہیں نہیں جا رہی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ بارشیں زیادہ ہونے سے ڈینگی کے کیسز  زیادہ ہوئے لیکن پنجاب حکومت اس کے کنٹرول کے بھر پور کوشش کر رہی ہے، 1500 بیڈز صرف ڈینگی کے لیے مختص کر رکھے ہیں اور 1500 اور کرنے جا رہے ہیں۔

What Does Dragon Fruit Taste Like?

اپنی رائے کا اظہار کریں