وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاجروں کے مسائل حل کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ناصر حمید خان اور پیٹرن انچیف محمد عابد حمید خان نے کی۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کیا جبکہ ملاقات کے دوران لاہور میں بادامی باغ، انارکلی سمیت مختلف مقامات پر پارکنگ پلازے بنانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ایشیا کی سب بڑی آٹو مارکیٹ کو سہولتوں کے حوالے سے ماڈل مارکیٹ بنایا جائے گا، آٹو مارکیٹ کے سیوریج سسٹم کو بہتر بنا کر تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور کو ایل ڈی اے، واسا اور دیگر ماہرین کے ساتھ آٹو مارکیٹ کا وزٹ  کرنے کی ہدایت دی اور چمڑہ منڈی شہر سے باہر منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا۔

انہوں نے بادامی باغ میں ٹریفک  مسائل حل کرنے کیلئے فوری طور پر ٹریفک وارڈنز تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بادامی باغ میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سڑک دوبارہ تعمیر ہوگی۔

اس موقع پر آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سیلاب متاثرین کے گاؤں کی تعمیر نو کا اعلان کیا اور ان کے وفد نے اپنی تجاویز، سفارشات اور مطالبات پیش کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہم ٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وفد میں آفتاب رشید، شیخ عبدالجبار، وقار حسین، یامین لطیف، عدیل نصیر، ثناء اللہ مغل، شاہد حسین خان، طاہر بصیر خان، ظفر عباس خواجہ، محمد احمد قاسم خان، احمد فراز ارشد، اظہر فرید، افتخار اعجاز، یاسر محمود، مدثر منظور، نسیم اقبال خواجہ، عاطف اکرام، سرفراز احمد، مدثر مسعود، محمد ابوبکر، علی افضل، سیکرٹری صنعت، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے بھی شامل تھے۔

What Does Dragon Fruit Taste Like?

اپنی رائے کا اظہار کریں