کشمیریوں کو بھی امن سے جینے کا حق ہے، تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کشمیریوں کو بھی امن سے جینے کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق امن کے عالمی دن پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی امن پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج امن کا دن منانے والے مقبوضہ کشمیر و فلسطین کو بھی دیکھیں گے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کروائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بھی امن سے جینے کا حق ہے، کیا اقوام متحدہ نہیں جانتی کہ مقبوضہ کشمیر میں 73 سال سے امن نہیں ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ بارہ لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے امن کو تباہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے صحافیوں کو دیئے گئے عشائیہ سے  خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سیاست کو پیچھے رکھ کر ملک کی مضبوطی کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا جائے تاکہ آزاد کشمیر حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں لیکن اس کے اوپر کوئی توجہ نہیں دی گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اور وفاق میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی۔

تنویر الیاس نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ایک دن کے لیے بھی یہاں کی حکومت کے لیے کوئی مشکلات پیدا نہیں کیں بلکہ آگے بڑھ کر ہر جگہ پرمعاونت کی۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ جب سے وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے آزاد کشمیر حکومت کے لیے دن بدن مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، اب صورتحال یہ ہے کہ یہاں پر اگلے مہینے کی پنشن اور تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہے۔

What Does Dragon Fruit Taste Like?

اپنی رائے کا اظہار کریں