رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بیٹھنے کی خبریں!!! الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بند ہونے کی خبریں کی تردید کی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بہترین کام کررہاہے ، تمام 20 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں اسكرينز لگائی گئی ہیں جس میں براہ راست تمام پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ دکھایا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر آفس لاہور میں بھی امیدواروں اور میڈیا کو لائیو دکھایا جارہا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بھی لائیو نتائج دکھائے جارہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب کے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنر میں سے 1 ہزار 524 کا رزلٹ موصول ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں، پولنگ کا وقت ختم ہونے

 

کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کیمطابق پی ٹی آئی کو ن لیگ پر واضح برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں 15 سے 16 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوگی جبکہ 2 نشستوں پر مقابلہ سخت مقابلہ ہے، متعدد نشستوں پر ہمارے امیدوار بڑے بڑے مارجن سے جیت رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، عوام میں شعورآچکا ہے وہ اپنے ووٹ کی کڑی رکھوالی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 6 بجے خبریں آرہی ہیں کہ شہبازشریف خطاب کی تیاری کررہے ہیں، ہم جیت گئے تو شہباز شریف اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، پنجاب ن لیگ کے پاس نہیں رہے گا تو شہبازشریف کیوں وزیراعظم بنیں گے۔



Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں