اہم خبریںصحت

عالمی ادارہ صحت کی کھانسی کے2 بھارتی سیرپ پر پابندی

عالمی ادارہ صحت نے بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے2 سیرپ پر پابندی عائد کردی۔

ڈبلیو ایچ او  نے  کھانسی کے دو بھارتی سیرپوں کے استعمال سے خبردار کردیا۔بھارتی سیرپ پر پابندی ازبکستان میں بچوں کی اموات کے بعد لگائی گئی۔بھارتی سیرپ پینے سے ازبکستان میں 19بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک ہونے کا خدشہ

یہ دونوں دوائیاں بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بائیو ٹیک تیار کرتی ہے جسے اب عالمی ادارہ صحت نے غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ لیبارٹری کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دونوں مصنوعات میں ڈائی تھیلین گلائکول اور  ایتھیلین کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button