بارشوں سے کوئٹہ میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، ضیا لانگو

ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بارشوں سے کوئٹہ میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔

مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے ضیا لانگو نے حالیہ بارشوں کے بعد کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے بلوچستان میں مون سون کی بارشیں شروع ہوئیں، بارشوں سے کوئٹہ میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اور تمام ادارے الرٹ ہیں جہاں جس چیز کی ضرورت ہوگی وہاں سامان پہنچایا جائے گا۔

مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے ضیا لانگو کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے سامان بھجوایا جا رہا ہے جبکہ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی ایم اے کے آفس بنائے جائیں گے۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں