پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے ساتھ ہماری اپوزیشن مزید مستحکم ہوگی،عطااللہ تارڑ

عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے ساتھ ہماری اپوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

صوبائی وزیرعطااللہ تارڑ نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ 158سی ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء سید حسن مرتضیٰ، ملک احمد خان کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے یہ پریس کانفرنس کی جا رہی ہے، ہماری سپورٹ کا اعلان کرنے پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ مشترکہ حکومت ہے، ہر جماعت کی کاوششیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے پہلے تبدیلی سرکار کو چلتا کیا، آصف علی زرداری کے بغیر شاہد یہ ٹارگٹ مکمل نا ہو سکتا۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہور سے ڈیرہ غازی خان تک آپس میں اتفاق بڑھانے پر بات چیت ہوئی، پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے ساتھ ہماری اپوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں جیت کے لیے پر امید ہیں، یہ الیکشن پی ٹی آئی کے لیے بڑا ٹف ہوگا۔

صوبائی وزیرعطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لاہور آنے کی کال دے کر لاہور نہیں آئے، پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں