کرغزستان سے لاہور آنیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی!!! بڑی غلطی سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 320 طیارے کے غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی جس پر کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلطی سے آگاہ کیا اور پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی۔

کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 320 طیارے کے غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی جس پر کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر غیر ملکی کپتان کو غلطی سے آگاہ کیا اور پرواز 4541 کو فضا میں گھوم کر دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی کپتان نے رن وے 18 ایل پر لینڈنگ کی کوشش کی تھی جو 2 سال سے زیر تعمیر اور تمام پروازوں کیلئے بند ہے جب کہ 5 منٹ بعد کپتان نے دوسری کوشش میں جہاز کو سیکنڈری رن وے 36 ایل پر لینڈ کرایا۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ بشکیک سے پہنچنے والی پرواز 4541 میں 171 مسافر اور عملے کے 8 اراکین سوار تھے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ خیال رہے کچھ روز قبل گوادر سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، اڑان کے وقت طیارے کا ایک ٹائر پھٹا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق گوادر سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، اڑان کے وقت طیارے کا ایک ٹائر پھٹا ہوا تھا۔ اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارے نے گوادر ایئرپورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو بتایا کہ رن وے پر ربڑ کے ٹکڑے پڑے دیکھے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جہاز کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرولر کو صورتحال سے آگاہ کیا تو کہا کہ مجھے شبہ ہے کہ میرے جہاز کے ٹائر پھٹ گئے ہیں جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ریسکیو عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تاہم بعد ازاں ایئر ٹریفک کنٹرولر نے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتارلیا۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں