راجہ فاروق کا آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں راجہ فاروق حیدر خان نے آصف زرداری ، فریال تالپور اور دیگر خاندان کے افراد سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی مقدس و متبرک ہستی کے بچھڑنے کا غم اور دکھ ناقابل بیان ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آصف زرداری اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رب تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ ماجدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کا سن کر بہت افسوس اور دکھ ہوا۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور خاندان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سوتیلی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کچھ دنوں سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تدفین کل نوابشاہ بالو جا قبا قبرستان میں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازہ نماز میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت بڑی سیاسی شخصیات شرکت کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں