جنوبی وزیرستان میں کباڑ کی دوکان میں دھماکہ،دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی

 جنوبی وزیرستان وانا بازار بخان گلی میں کباڑ کی دوکان میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کباڑی کو کسی نے ماٹر گولہ بیچا تھا جس کو وہ توڑ رہے تھے کہ اچانک گولہ پھٹ گیا،دھماکے سے کباڑ دوکاندار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا چار سالہ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن کو اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 جنوبی وزیرستان  پولیس نے واقعہ کی تفتيش کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں