10 ماہ تک شوہر بن کر رہنے والا تو ایک عورت نکلا ۔۔۔۔ ایک انڈونیشین خاتون کے ساتھ پیش آنے والا ناقابل یقین واقعہ

جکارتہ (ویب ڈیسک ) انڈونیشین خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا شوہر دراصل عورت ہے جو 10 ماہ تک مرد بن کر اسے دھوکہ دیتا رہا۔متاثرہ خاتون کی عمر 22 سال ہےجس نے اپنے شوہر سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ مرد بننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون نے اپریل 2021 میں ایک ڈیٹنگ ایپ

پر پوسٹ لگائی کہ اسے ایک اچھی اہلیہ کی تلاش ہے، جس پر میری مذکورہ شخص سے بات چیت ہوئی۔انڈونیشین میڈیا کے مطابق خاتون کا کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم اپنے ساتھ پیش آئے عجیب و غریب واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ڈیٹنگ ایپ پر میری مذکورہ شخص سے بات چیت ہوئی اور تین ماہ بعد ہم نے نکاح کرلیا۔ نکاح کے بعد کچھ ماہ تک شوہر کے ہمراہ والدین کے گھر پر رہی پھر ہم لوگ جنوبی سماترا کے علاقے لاہت منتقل ہوگئے کیوں کہ والدین کو میرا شوہر مشکوک لگنے لگا تھا۔میرے شوہر نے والدین سے تھوڑے تھوڑے کرکے 15 لاکھ روپے لیے حالانکہ نے اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ امریکی تربیت یافتہ سرجن اور کوئلے کا تاجر ہے۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں