عوام کی چیخیں نکل گئیں!!! مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مہنگائی میں 9.1 فیصد اضافے کے ساتھ 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو مہنگائی کے عفریت کا سامنا ہے اور بینک آف انگلینڈ نے بھی خبردار کیا کہ اس سے بھی بدتر صورتحال ابھی آنا باقی ہے کیونکہ تمام G7

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی میں 9.1 فیصد اضافے کے ساتھ 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو مہنگائی کے عفریت کا سامنا ہے اور بینک آف انگلینڈ نے بھی خبردار کیا کہ اس سے بھی بدتر صورتحال ابھی آنا باقی ہے کیونکہ تمام G7 ممالک میں برطانیہ میں افراط زر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اکتوبر میں جب بجلی کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں، افراط زر میں اضافہ 11 فیصد تک جا سکتا ہے جب کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر 9 فیصد سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔ برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے تاریخی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مئی کی افراط زر مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ تھی اور اس میں مزید تنزلی آئے گی۔ حالات بد سے بدتر ہوں گے۔ اس وقت پاؤنڈ اسٹرلنگ جو اس سال امریکی ڈالر کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک ہے۔ 0.6 فیصد کم ہوکر $1.22 سے نیچے آگئی۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار برطانیہ میں مسلسل بلند افراط زر اور کساد بازاری کے خطرے کا اندیشہ ظاہر کرتے آئے ہیں۔ برطانیہ اس وقت بریگزٹ کی مسلسل مشکلات کا بھی سامنا کر رہا ہے جو یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد 97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں