وقت کیا سے کیا بنا دیتا ہے : جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ 2 روز قبل کیا کام کرتے دیکھی گئیں ؟ جانیے

لندن (ویب ڈیسک) اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ سے ہتک عزت کیس ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ رعایتی اسٹور سے خریداری کرنے لگیں۔عدالت نے ایمبر ہرڈ پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ عائد کیا تھا جو انہیں جانی ڈیپ کو ادا کرنا ہے۔ایمبر ہرڈ کے وکلا پہلی ہی کہہ چکے ہیں کہ اُن کی موکل اپنے

سابق شوہر جانی ڈیپ کو ہتک عزت کیس میں عائد کیے گئے جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتیں۔گو کہ ایمبر کے وکلا دعویٰ کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے پاس اتنی رقم نہیں لیکن وہ اس کے باوجود پرائیوٹ طیارے میں سفر کر رہی تھیں جس پر سوالات اٹھ رہے تھے۔امریکی جریدے نے تصاویر شائع کیں جس میں ایمبر ہرڈ کو ایک رعایتی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں خریداری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس اسٹور میں کپڑے نہایت کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں، ایمبر کی بہن وٹنی ہرڈ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبر نے سفید رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے اور وہ ملبوسات کے سیکشن میں کھڑی ہیں۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں بہنوں نے اسٹور سے کچھ خریدا بھی یا صرف ونڈو شاپنگ کرکے واپس چلی گئیں۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں