دوحہ (ویب ڈیسک )خلیجی ریاست قطر کے عالمی ہوائی اڈے نے دنیا کے سب سے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2022کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی پوزیشن ایک مرتبہ پھر قطری دارالحکومت دوحہ کے
حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کی ہے۔ سال 2021میں بھی دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فہرست میں پہلے نمبر آیا تھا۔دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے دی گئی عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں