اہم خبریںصحت

پنجاب میں 24 لاکھ افراد صحت سہولت پروگرام سے مستفید

پنجاب میں سال 2022 میں 24 لاکھ افراد صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہوئے۔

اس ضمن میں جاری تفصیلات کے مطابق 2022 میں صحت کارڈ  پر نجی اسپتالوں میں 75 فیصد لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔18 لاکھ افراد نے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات حاصل کیں۔

سال 2022 میں سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پر صرف 6 لاکھ 22 ہزار افراد نے علاج کرایا۔

صحت سہولت کارڈ پروگرام کیلئے سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی، ڈاکٹر ظفر مرزا

سال 2022 میں پرائیوٹ اسپتالوں نے صحت کارڈ پر 41 ارب 40 کروڑ روپے جب کہ سرکاری اسپتالوں نے صحت کارڈ پر 11ارب 78 کروڑ روپے کا کلیم کیا۔

صحت سہولت پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 53 ارب شہریوں کے علاج معالجے پر خرچ ہوئے۔ شہریوں نے سب سے زیادہ علاج معالجے کی سہولیات اکتوبر کے مہینے میں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button