Home » قرآن پاک کی نصیحت(نظم ) شاعر: انصار احمد معروفی
قرآن پاک میں ہے ہدایت کی روشنی
دونوں جہاں کی اس سے سنورتی ہے زندگی
قرآن پاک سارے کلاموں کا بادشاہ
جس کا کلام ہے وہ ہے شاہوں کا بادشاہ
دنیا میں اس کے جیسا نہیں ہے کوئی کلام
سارے کلام کے وہ اماموں کا ہے امام
باطل کبھی بھی سامنے آئے یہ دم نہیں
لکھ دے تمام خوبیاں ایسا قلم نہیں
ماضی کے واقعات اور آئندہ کی خبر
جو ہم نہ دیکھ سکتے ہیں اس پہ بھی ہے نظر
حکمت کی اس میں باتیں ہیں امر و نواہی بھی
کفار و مشرکین کی ہے خیرخواہی بھی
جس نے بھی دل سے مان لیا کامیاب ہے
وہ ایرے غیرے کی نہیں رب کی کتاب ہے
Post Views: 835
اپنی رائے کا اظہار کریں