ناکام لیگ کان کھول کے سٗن لے کہ آزادی مارچ ہو کے رہے گا،فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ناکام لیگ کان کھول کے سٗن لے کہ آزادی مارچ ہو کے رہے گا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے آزادی مارچ کے خلاف بیان پر پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کی کیا اوقات ہے کہ وہ آزادی مارچ نہ ہونے دینے کا اعلان کریں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کاآئین ہر شہری اور سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی آمر کی روحانی اولاد کی ترجمان سے اسی قسم کے اعلان کی توقع تھی، ناکام لیگ کان کھول کے سٗن لے کہ آزادی مارچ ہو کے رہے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ، جس دیئے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے مشاورت کریں گے، ہم خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کرانے کا اختیار اب ہمارا ہے، جو مرضی کر لیں، الیکشن تب ہو گا جب ہم چاہیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں